بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

اپوزیشن رہنما پر اپنے دور اقتدار میں تقریبا دو بلین ڈالر کی بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے

پیر 30 نومبر 2015 16:40

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ، اپوزیشن رہنما پر الزام ہے کہ وہ 2007ء میں اپنے دور اقتدار میں تقریبا دو بلین ڈالر کی بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث تھیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں عدالت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ استغاثہ نے بتایا کہ کورٹ نے ان کی ضمانت قبول کرتے ہوئے اس کیس کی آئندہ سماعت اٹھائیس دسمبر کو کرنے کا حکم سنایا ہے۔ خالدہ ضیاء ان الزامات کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :