جمہوریہ کانگو میں سکیورٹی فورسز اور اسلام پسندانہ جنگجووٴں کے درمیان تازہ جھڑپیں، 30 افراد ہلاک

پیر 30 نومبر 2015 16:44

برازویلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) عوامی جمہوریہ کانگو میں سکیورٹی فورسز اور اسلام پسندانہ جنگجووٴں کے مابین تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ کا ایک امن فوجی بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپیں شمال مشرقی علاقے میں رونما ہوئیں جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ان جھڑپوں میں اقوام متحدہ کا ایک امن فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق جنگجووٴں کو تعلق یوگنڈا کے اسلام پسند باغیوں کی تحریک سے تھا۔

متعلقہ عنوان :