اوکاڑہ :اشتہاریوں کو پناہ دینے ‘فرار کرانے پر چار افراد پر مقدمہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کو پنا ہ دینے اور فرار میں مددکرنے پر چار افرادکو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ صابری کالونی کے واجد نے اشتہاری سلیم ،موضع ہتھیانہ کے مشہود نے نور ،آزاد حسین نے شہزاد اور چک 12جی ڈی کے ذوالفقار نے چک 14کے بی کے ریاض کو پناہ دی اور فرارکرانے میں ساتھ دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔