اوکاڑہ:پولیس کی کارروائیوں میں پانچ ڈاکو گرفتار‘6فرار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ میں پولیس نے پانچ مبینہ ڈاکو گرفتار کر لئے جب کہ چھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع اکبر کے قریب سات مبینہ ڈاکوڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے جہاں پولیس نے چھاپہ مارا اور خالد ،فریاداور لیاقت کو گرفتار کر لیا اس دوران شوکت،اللہ دتہ،حسن علی اور عبا س فرار ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں پولیس نے ڈولہ سلطان کے قریب چھپے ہوئے چار مبینہ ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والوں میں بابر علی او ر حیدر عباس وغیرہ شامل ہیں ‘رحمان علی اور محمد احمد فرار ہوگئے پولیس نے تما م گیا رہ مبینہ ڈاکوؤں کے خلاف تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔