اوکاڑہ:کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8افراد کیخلاف مقدمات درج‘چار گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)ا وکاڑہ میں مکان کرایہ پر دینے کا ریکارڈ نہ رکھنے اور تھانہ میں اندراج نہ کروانے پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ‘جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا‘ جب کہ چار فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی نواحی بستی رحیم بخش کے مالک مکان یونس نے انوار شہید کالونی کے مشتا ق کو مکان کرایہ پر دیا۔

(جاری ہے)

امیر ٹاؤن کے محمد منشا نے ولی کالونی کے طارق کو مکان کرایہ پر دیا۔حنیف ٹاؤن کے انور نے شیر گڑھ کے عمران کو مکان کرایہ پر دیا۔محلہ فاروق نگر کے سرور نے چک نمبر ۹ کے طاہر کو اپنا مکان کرایہ پر دیا تما م مالکان رہائش گاہوں نے کرایہ داری کے متعلق کوئی ریکارڈ نہ رکھا اور اس کی تھانہ علاقہ کو اطلاع بھی نہ دی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے۔