اوکاڑہ:سات جواری گرفتار‘داوٴ پر لگی رقم برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے نواحی قصبہ میں جواء کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصبہ قلعہ سوندھا سنگھ میں سعید احمد ،محمد خان ،لیاقت علی ،مشتاق احمد اور محمد منشاء وغیرہ سات جواری تاش پر کھیلنے میں مصروف تھے جہاں پولیس نے چھاپہ مارا اورسے سات افراد کو گرفتار کر لیا اور جواء پر لگی 16ہزارروپے کی رقم بھی قبضہ میں لے لی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔