صوبائی وزیر آصف سعید منیس کل محکمہ خصوصی تعلیم کے اہتمامی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہونگے

پیر 30 نومبر 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منیس کل علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ خصوصی تعلیم نے پنجاب انضمامی تعلیم پروجیکٹ کے اشتراک سے کیاہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم عنبرین رضا، ڈائریکٹرسپیشل ایجوکیشن محمد فاضل چیمہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر انضمامی تعلیم شاہد سلیم اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہما میر کے علاوہ خصوصی بچوں کی بھلائی سے منسلک تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس تقریب کا اہتمام عالمی یوم برائے خصوصی افراد کے حوالے سے کیا گیا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کی خود انحصاری کے حوالے سے عوامی شعور میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :