اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے . بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے جاری تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے کے باوجود پولنگ کا وقت بڑھانے سے گریز کیا . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے. دوسری جانب پولنگ عملے نے ووٹوں کی گنتی شروع کر دی ہے .