بہاولنگر،موسم سر ماآتے ہی ڈکیتی کی وارتوں میں اضافہ،گیس ری فیلنگ کی دوکان سے 2 مسلح ڈاکو لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار

پیر 30 نومبر 2015 17:50

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) موسم سر ماکی آمد ہوتے ہی ڈکیتی کی وارتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بہاولنگر میں تھانہ سٹی کی حدود شہر کے بارونق علاقہ ضیاء شہید روڈ پر ایک گیس ری فیلنگ کی دوکان سے نا معلوم دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکا ن دار سے لاکھوں روپے اور دوکان پر موجود گاہگوں سے بھی نقدی ہزاروں روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم کوئی ڈاکو نہیں پکڑا گیا پولیس ہر بار کی طر ح اس بار بھی ناکام رہی شہر کے بارونق علاقے میں ڈکیتی کی یہ وار دات ہونا اہل علاقہ کے لئے لمحہ فکریہ بنی ہوئی ہے زیادہ تر شام ہوتے ہی مقامی شہریوں نے گھروں سے نکلنا ہی بند کر دیا سماجی حلقوں نے ڈی پی او بہاولنگر محترم جناب شارق کمال صدیقی سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس بگڑتی صور ت حال کا فی لفور نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :