پیرمحل، محمد ظفرخان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا چارج سنبھال لیا

پیر 30 نومبر 2015 17:54

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل نے چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل جوکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نئی قائم ہوانے تحصیل پیرمحل کے پہلے مستقل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل تعینات ہوئے ہیں نے چارج سنبھال لیا اس سے قبل تحصیل کمالیہ میں تحصیل پیرمحل سے متعلقہ کیس زیرسماعت تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل تعینات ہونے سے تمام مقدمات تحصیل پیرمحل میں منتقل ہوگئے تحصیل پیرمحل کے سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے طویل فاصلہ طے کر کے کمالیہ جانا پڑتاتھاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل قائم ہونے سے انصاف کی فراہمی تحصیل پیرمحل کی عوام کی دہلیز پر میسر ہونا شروع ہوگیا جس کی تمام کاوش رانا عمران حفیظ خان منج صدر بارایسوسی ایشن پیرمحل اور سید نسیم عباس بخاری جنرل سیکرٹر بارایسوسی پیرمحل کی دن رات کی محنت کا ثمر ہے اس موقع پر بارایسوسی ایشن پیرمحل کے وکلاء نے محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل کا گر م جوشی سے والہانہ استقبال کیا اس موقع پر مہر محمد اقبا ل ہمجانہ ایڈوکیٹ،مہر رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ،راؤ امتیاز احمد ایڈوکیٹ،چوہدری محمداسمعیٰل ایڈوکیٹ،چوہدری طاہر رضا ایڈوکیٹ نائب صدر پیرمحل بار ،مہر ناصر نوہانہ ایڈوکیٹ،رانا احسان الحق ایڈوکیٹ، صہیب منیر رامے ایڈوکیٹ،شہباز عالم ایڈوکیٹ،مہر امان اﷲ ایڈوکیٹ ، مہر اعجاز گرو ایڈوکیٹ، مہر مصطفی گرو ایڈوکیٹ،خان سلطان احمد خان ایڈوکیٹ ، راؤ ریاض احمد ایڈوکیٹ،مہر فلک شیر ایڈوکیٹ ، سعید احمد رضا ایڈوکیٹ،چوہدری شوکت علی گجر ایڈوکیٹ،رانا فواد احمد خان ایڈوکیٹ ، شیخ منیر احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رانا عمران حفیظ خان منج صدر بارایسوسی ایشن پیرمحل اور سید نسیم عباس بخاری جنرل سیکرٹر بارایسوسی پیرمحل کی کاوشوں کو سرا ہا اورا مید ظاہرکی منتخب عہدیداران اور تمام وکلاء پیرمحل بار کی ترقی کے بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے ۔