کراچی ،رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،زخمی ملزم سمیت 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ہینڈ گرنیڈ اور مسروقہ سامان برآمد
پیر 30 نومبر 2015 17:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے کراچی شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے ٹارگیٹڈ آپریشن اور مقابلے کے بعد کالعدم اور سیاسی تنظیم بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث زخمی ملزم سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ و مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز انٹیلی جنس نے شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، بابر مارکیٹ اور بھیم پورہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کر حراست میں لے لیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق بابر مارکیٹ سے گرفتار ہونے والا سیاسی تنظیم کا ٹاگٹ کلر ہے جبکہ بھیم پورہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سول لائن برانچ) کے انسپکٹر مظہر مشوانی نے خصوصی اطلاع پر سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے 4دہشت گردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ بد آمد کر لیا ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 4 ٹی ٹی پستول شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد عمران عرف استاد، محمد رحیم عرف پہلوان، تاج محمد عرف سلمان اور راز محمد عرف عمر شامل ہیں۔ کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نعیم اور اس کے ساتھی ذکاء اﷲ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز بر آمد کر لیے ہیں۔ جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی وقاص عرف وکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.