کراچی ،قیوم آباد میں مسافر کوچ الٹ گئی ،6مسافر زخمی

پیر 30 نومبر 2015 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود قیوم آباد سے شہید ملت جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مسافروں نے بتایا کہ کی ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتاری سے بھاگا کر کے جا رہا تھا جس ککی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم کسی قسم کا جانی تقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کے الٹنے سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :