مثبت پالیسیوں کے سبب عالمی ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،اسماعیل راہو

موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں,محمداسلم ابڑو

پیر 30 نومبر 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو مستحکم خود مختار اور خوشحال بنانے کے لئے کوشاں ہے، مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بہترنتائیج ملناشروع ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے میڈیاہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،مسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہونے کہاکہ حکومت ملکی اور عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کے لئے میاں نواز شریف کی قیادت میں کوشاں ہیں ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں,محمداسلم ابڑونے کہاک وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب سفارتکاری کے سبب معیشت کاپہیہ چل پڑاہے سرمایہ کاری کیلئے دنیاکی نظریں پاکستان پرہیں انہوں نے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت عوام کوہرسطح پرریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ اوگرا نے دسمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری بھجوائی تھی جسے وفاق نے نامنظورکردی جس ہم وفاقی وزیراسحق ڈارکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :