پولیو مہم کے دوران جس نے بھی اپنے فرض میں کوتاہی کی اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 30 نومبر 2015 18:01

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنرخیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران جس نے بھی اپنے فرض میں کوتاہی کی اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیو کے وائرس کو چیک کرنے کے لیے تمام ڈاکٹرز، ڈبلیو ایچ اواور انسداد پولیو ٹیم اپنے کام پر بھرپور توجہ دیں اور علاقوں کا دورہ کرکے وجوہات معلوم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں پہلی دسمبر تا 3 دسمبر 2015 تک جاری رہنے والی انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی خیرپور نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم پر خاص توجہ دی جارہی ہے ہمیں اپنے بچوں کو اس موضی مرض سے بچانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اجلاس میں ڈبلیو ایچ اوکے نمائندوں،صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے شاہ حسین اوور ہیڈ برج کی تعمیرات کے جائزے کے حوالے سے دورہ کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور رفتار بھی تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں ڈی سی خیرپور نے تعمیراتی میٹریل کا معائنہ کیا اور اس کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر مختیار کار خیرپور رضا بردی اور ورکس اینڈ سروسز کے انجینئر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :