ساہیوال،کوٹ خادم علی شاہ میں آراء مشین کے مالک کو کلہاڑیاں مار کر قتل کر دیا گیا

پیر 30 نومبر 2015 18:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) گز شتہ شب چک 86/6.Rکوٹ خادم علی شاہ میں آراء بشیر کے مالک محمد اسلم کو چار نا معلوم مسلح افراد نے کلہاڑیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے واقعات کے مطابق چک 55/G.Dکے محمد اسلم نے کوٹ خادم علی شاہ کی آبادی 86/6.

(جاری ہے)

Rمیں آراء مشین لگا رکھا تھا رات 11بجے کے بعد وہ تمام کام ختم کر کے سو گیا جس کے بعد چار نا معلوم مسلح افراد آئے اور اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا فرار ہو گئے پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :