پنجاب بھر میں623ٹریفک حادثات میں 8ا فراد جاں بحق،759زخمی

پیر 30 نومبر 2015 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز623ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق جبکہ 759زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ227افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 280 ڈرائیورز،23کم عمرڈرائیو،367مسافراور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ142ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت161 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 35 حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل759متاثرین میں 588مرد اور171خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں124افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور443فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 192زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں460موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،92موٹر کاریں،61مسافربسیں،19ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :