طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ

پیر 30 نومبر 2015 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) اورینٹل پبلک سکول‘ کالا خطائی روڈ‘ شاہدرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے میونٹ گرائمر بوائز ہائی سکول‘ زیتون کالونی نمبر 2جی ٹی روڈ‘ داروغہ والا‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ نشتر کالونی‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ٹڈیاں دی جھلار‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘شاہین ایلمنٹری سکول‘ امامیہ کالونی‘شاہدرہ‘دی سن شائن اسلامک گرائمر سکول‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد438تھی۔

متعلقہ عنوان :