ہائیکورٹ نے 5بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دئیے

پیر 30 نومبر 2015 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے 5بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دئیے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کی رہائشی خاتون عمیرہ بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسکے سابق شوہراقبال نے طلاق کے باوجود اس کے پانچ بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہے اور اسے اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔لہٰذا معزز عدالت بچوں کو بازیاب کرا کے حوالے کرے ۔عدالتی حکم پر بیلف نے پانچوں بچوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے فضلیت اقبال،جمیلہ اقبال،مجاہد اقبال،شکیہ اقبال اور سہیل اقبال کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔