وہاڑی، مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے عورت کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار

پیر 30 نومبر 2015 18:21

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے عورت کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار نواحی گاؤں 541ای بی کی رہائشی بیوہ یاسمین کو مخالفین نے مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد رمضان جٹ کی بیوہ یاسمین گھیتوں میں محنت مزدوری کرنے میں مصروف تھی نامعلوم افراد نے موقع دیکھ کر عورت پر سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا عورت کی حالت غیر ہونے پر مخالفین چھوڑ کر فرار ہوگئے بیوہ یاسمین نے بتایا کہ ماچھیوال تھانہ میں درج مقدمہ کی پیروی کرنے پر مخالفین نے جان لیوہ حملہ کروایا ہے بیوہ یاسمین نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :