پیرا میڈیکس ایف آر بنوں کی اپ گریڈیشن منظور نہ کرنے پر سات ایف آرز میں پولیو مہم کی بائیکاٹ کی دھمکی

پیر 30 نومبر 2015 18:23

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پیرا میڈیکس ایف آر بنوں کی اپ گریڈیشن منظور نہ کرنے پر سات ایف آرز میں پولیو مہم کی بائیکاٹ کی دھمکی ،7دسمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان، 14 دسمبر کو گورنر ہاوس پشاور پر چڑھائی کا بھی عندیہ ،پولیو مہم کی بائیکاٹ سے سات ایف آزمیں خطرناک بیماری پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ ، وزارت سفران،گورنر خیبر پختونحواہ ،اور سیکرٹری فاٹا پیرا میڈیکس اپ گریڈیشن کا مسئلہ فوری حل کریں ورنہ جو بھی واقعہ رونما ہوا، تو ذمہ دراری ہم پر عائد نہیں ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکس ایف آر بنوں ایسوسی ایشن کے صدر رسول نواز خان نے اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس سے ذبیخ اﷲ ۔

(جاری ہے)

عزیز اﷲ ، سید منور شاہ ،نواب خان ،محمد خنیف،رحمت اخونزدہ بیزن خیل وزیر،اور نوربادشاہ نے بھی خطاب کیا ،پیرا میڈیکس ایف آر بنوں ایسوسی ایشن کے صدر رسول نواز خان نے کہا کہ فاٹا پیرا میڈیکس سخت نامساعد خالات میں بھی اپنی ڈیوٹی بہت خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں،اس کے باوجود اپ گریڈیشن نہ دینا فاٹا پیرا میڈیکس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہیں۔

ہم فاٹا پیرا میڈیکس وزرات سفران ،گورنر کے پی کے ۔ اور سیکرٹری فاٹا سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ وہ ہمیں بھی بندوبستی ایریا کے مطابق اپ گریڈیشن دے، تاکہ غریب پیرا میڈیکس کی بے چینی دور ہوسکے ۔ہم 7دسمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے اختجاجی مظاہرہ بھی کریں گے جس میں پورے فاٹا سے پیرا میڈیکس سٹاف بھر پور شرکت کرینگے اگر اس کے باوجود فاٹا پیر ا میڈیکس کا 13 دسمبر تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہوا۔ تو 14 دسمبرسے تمام فاٹا میں پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ ہوگی ۔جس کی تمام زمہ درای وزارت سیفران،گورنر کے پی کے پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :