چیچہ وطنی، نجی سکول کی دیوار گرنے سے پہلی جماعت کا 6 سالہ طالبعلم موقع پر جاں بحق ،تین زخمی

پیر 30 نومبر 2015 18:23

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) نجی سکول کی دیوار گرنے سے پہلی جماعت کا 6 سالہ طالب علم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین طالب علم زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 58/12-L میں نجی سکول میں تفریح کے وقت بچے کھیل رہے تھے کہ سکول کی ایک دیوار گر گئی جس کے نیچے آ کر پہلی جماعت کا طالب علم طلحہ ولد توقیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ داؤد سمیت3 بچے زخمی ہو گئے۔جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :