وہاڑی، زرعی رقبہ پر مخالفین نے قبضہ کرلیا ، پولیس نے تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 18:25

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) زرعی رقبہ پر مخالفین نے مسلح ہوکر قبضہ کرلیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی 58کے بی کے رہائشی غلام فرید لنگڑیال نے بتایا کہ میرے رقبہ پر غلام حسین عرف حسینی اور دیگر 7نامعلوم افراد نے زرعی رقبہ مکان اور سامان پر غیر قانونی مسلحہ ہوکر قبضہ کرلیا ہے اور میرے واگزار کرانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس نے غلام فرید کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف مقدمہ نمبر515/15درج کرکیگرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :