پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات،اسرائیل کبھی حملہ نہیں کرے گا،ایرانی صدر

ساری دنیا پر واضح ہو چکا ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی،شرپسندوں کو منہ کی کھانا پڑی،انٹرویو

پیر 30 نومبر 2015 18:25

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسرائیل کبھی بھی ایران پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ایرانی صدرحسن روحانی نے کہاکہ ساری دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی ہے،ان کا کہناتھا کہ کہ ایران کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ہم نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے، ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ جو ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے وہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اپنی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی اجازت نہیں دیتا مگر ہم نے یہ اجازت اس لیے دی کیونکہ ہم کچھ ایسا ویسا نہیں کرنے جارہے تھے جو ہمارے خلاف شوشے پھیلائے گئے ، ایرانی صدر نے پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی قوم کی ایٹمی ٹیکنالوجی تسلیم کئے جانے کو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے اہم مقاصد قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن روحانی نے ہمسایہ ممالک میں پائی جانے والی بدامنی کے باوجود ایران میں امن و امان کی صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ امن و امان اسلام اور ایران کے پرچم تلے قوم کے جمع ہونے اور رہبر انقلاب اسلامی کی بدولت ہے۔