پاکپتن، جیب تراشوں نے ہسپتال میں مریض کی جیب کا صفایا کر دیا

پیر 30 نومبر 2015 18:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)جیب تراشوں نے ہسپتال میں مریض کی جیب کا صفایا کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ گنج شکر کالونی عارفوالا کا رہائشی حاجی رانا محمد طارق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا میں چیک اپ کے لئے گیا تو چار جیب تراشوں ملزموں عبدالغفور وغیرہ نے اس کی جیب سے روپے مالیت کی نقدی موبائل فون نکال لئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔