آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لاڑکانہ کے رہنماؤں کی شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری

پیر 30 نومبر 2015 18:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاڑکانہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لاڑکانہ کے رہنماؤں نے صوبائی صدر محمد داؤد انڑ، نوابشاہ کے نو منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر سمیت 200 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد رہنما لاڑکانہ پہنچے جہاں ایپکا لاڑکانہ ضلع کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال کرنے کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اس موقعہ پر ایپکا صوبائی نائب صدر محمد فاروق جلبانی، ضلعی صدر اعجاز علی میرانی، رسول بخش عباسی، صفدر علی مغل، ساجد علی تھیبو، لیاقت میمن، محمد نواز عمرانی، محمد شریف چاچڑ، انیس عباسی، سعد اﷲ جتوئی، غلام شبیر کلہوڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔