چائینہ سے درآمد غیر معیاری مال اور انڈر انسوائنسگ کی وجہ سے سرگودھا کی انڈسٹریز بحران کا شکار ہو رہی ہیں،بحالی کیلئے اینٹی ڈیمیسٹنگ ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی پر لگوائی جائے، پاکستان مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب صدر خلیل احمد کا مطالبہ

پیر 30 نومبر 2015 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک پلاس انٹر نیشنل2016بارے منعقدہ سیمینار سے پاکستان مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب صدر خلیل احمدخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ سے درآمد غیر معیاری مال اور انڈر انسوائنسگ کی وجہ سے سرگودھا کی یہ انڈسٹریز بحران کا شکار ہو رہی ہے اس انڈسٹریز کی بحالی کے لیے اینٹی ڈیمیسٹنگ ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی پر لگوائی جائے اور کنوئنئر حاجی اخلاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کو اس بحران سے سے نکال کر دم لیں گئے چائینہ غیر معیاری اشیاء پاکستان میں بنا کر پیش کررہا ہے جبکہ ہماری انڈسٹریز میں اس کئی گنا زیادہ اچھی اور معیاری اشاء بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے اسے نہ روکا تو پاکستان کی انڈسٹریز تباہ ہو جائے گئی جس سے مقررین میں حاجی اقبال ہیرو والے اور پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ اصف وہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان سمیت سرگودھا کی انڈسٹریز کو ہر حال میں بچائیں گئے اور چائینہ سے غیر معیاری مال کی پاکستان میں درآمدکو روکیں گئے چائنہ سے درآمد شدہ مال ایک لمحہ فکریہ ہے جبکہ پاکستان میں اچھا اور معیاری سامان تیار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم لاہور ایکسپو میں سرگودھا کی نمائندگی ضرور کریں گئے سیمینار میں طاہر مسعود بھٹہ ‘رضوان اسلم ‘جاوید اقبال ‘فیصل محمودودیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :