بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلہ، پنجاب حکومت نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا‘ 12اضلاع میں دفعہ 144نافذ

پیر 30 نومبر 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے وزارت داخلہ پنجاب نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا‘ پنجاب کے 12اضلاع میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ کے دن منتخب نمائندے ووٹ کاسٹ کرنے کے علاوہ پولنگ سٹیشن کا دورہ نہیں کر سکیں گے،اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورامیدواروں کو لائسنس یافتہ اسلحہ ایک ہفتہ قبل متعلقہ تھانے میں جمع کروانا ہو گا ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق حساس پولنگ سٹیشنز پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور جیت کا جشن منانے ،جلسے جلسوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :