10دسمبر کو انسانی حقوق کا 50واں عالمی دن منایا جائے گا‘اس سال تھیم ’’ ہمارے حقوق ، ہماری آزادیاں ، ہمیشہ‘‘ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور نے آگاہی مہم کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا،وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو

پیر 30 نومبر 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب نے 10دسمبر کو انسانی حقوق کے 50ویں عالمی دن کے حوالے سے پروگراموں کے انعقاد کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیل طاہرسندھو نے کہا کہ 50سال قبل اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا آغاز کیا تھا جس کے تحت تمام انسانوں کو شہری، ثقافتی، معاشی ، سیاسی اور سماجی حقوق حاصل ہیں-انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ نے اس سال کے تھیم ’’ہمارے حقوق ، ہماری آزادیاں، ہمیشہ‘‘ کے حوالے سے 10دسمبر کو آگاہی مہم کا آغاز کرے گا جس کے تحت مختلف پروگراموں کے ذریعے تمام سال عوام کو ان کے حقوق کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :