ایس ایم ایز انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کئے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا، ایف پی سی سی آئی میں کا قیام ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے‘سمیڈا اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھا رہی ہے‘

سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کا اجلاس سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں ’’ایس ایم ایز کی اہمیت اور افادیت ‘‘ کے عنوان سے خصوصی سمینار کا انعقادکیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے ایف سی کالج کے طلباء و طالبات اور برنس کمیونٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کئے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔

سمیڈا کے سی ای او محمد عالمگیر چوہدری نے کہا کہ ینگ انٹرپرینور کی رہنمائی کیلئے سمیڈا کے پورے پاکستان میں 25ریجنل بزنس سنٹر کام کر رہے ہیں،ایک سال میں90ہزار سے زائد ینگ انٹر پرینور نے سمیڈا کا وزٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں کا قیام ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے ۔سمیڈا ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھا رہی ہے۔

ایف پی سی سی آئی نائب صدر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر میں ایس ایم ایز ڈیسک کا مقصد بزنس کمیونٹی کو نئی ٹیکنالوجی اور فنانس سے متعلق معلومات کے لئے معاونت کرنا ہے۔ کسی بھی ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے SMEsکی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ نے اندرونی اور بیرونی مشکلات کے باوجود ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی میں یورپی یونین کے ممالک سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے جی ایس پی پلس ڈیسک کا قیام کیا گیاہے ۔ سابق ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ایس ایم نصیر نے کہا کہ ایس ایم ایزمجموعی طور پر 90%کاروباری اداروں پر محیط ہے۔ اور 80%زرعی ملازمت کا انحصار SMEsپر ہے۔ سالانہ جی ڈی پی میں ایس ایم ایز کا 40% حصہ ہے ، آنے والے دنوں میں ایس ایم ایز سیکٹر پاکستان میں غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا ۔

ایف سی کالج کے پروفیسر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ سیمینار کا مقصد طلباء وطالبات کو ایس ایم ایز کی اہمیت کے آگاہی دینا تھا۔سمینار میں رحمت اﷲ جاوید،ربا ہمایوں،وقار احمد میاں،محمد رضوان شمسی،طاہرہ نسیم،فوزیہ چغتائی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :