قرآن سعادت اور نیک بختی کا سرچشمہ ہے شقاوت اور بد بختی کا ذریعہ نہیں ہے‘ امت مسلمہ اپنے عقائد و اعمال درست کرے اﷲ تعالیٰ کی رحمت مقدر بن جائے گی‘ نومنتخب امیر جماعت اسلامی لاہورذکراﷲ مجاہد کا اجتماع سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ مغربی دنیا نے قرآن کے پیغام کو روکنے کے لیے انتہاپسندی کا الزام لگایا ہے۔وہ پیر کو زون 160منصورہ کے اجتماعِ ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور زون 160کے امیر انجئینراحمد سلمان نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ مغربی قوتیں قرآن سے خوفزدہ ہیں اسلامی تحریکیں قرآن ، سنت کے پیغام کو پھیلا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ قرآن سعادت اور نیک بختی کا سرچشمہ ہے شقاوت اور بد بختی کا ذریعہ نہیں ہے ، قرآن تمام تحریفات سے پاک ٹھیک انہی الفاظ میں موجود ہے جن الفاظ میں و ہ اﷲ کے رسول برحق پر اترا تھا اور دنیا میں اس وقت مسلمان ہی وہ بدقسمت لوگ ہیں جو اپنے پاس اﷲ کا کلام رکھتے ہیں اور پھر اس کی برکتوں اور بے حدوحساب نعمتوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تاریخ اس بات پر شاید ہے کہ جب مسلمانوں نے اس کی ہدایت کے مطابق عمل کیا اس نے ان کو دنیا کا امام اور پیشوا بنا کر بھی دکھایا ،لیکن قرآن سے دوری کے نتیجے میں مسلمان دنیا میں ذلیل و خوار ، محکوم اورغیر وں کے پاؤں تلے روندے جارہے ہیں غیر وں کے ہاتھوں میں ہماری باگیں ہیں وہ جب اور جس طرح چاہتے ہیں ہمیں ہانکتے ہیں یہ انجام کسی قوم کا صرف اسی وقت ہوتا ہے جب وہ اﷲ کے کلام پر ظلم کرتی ہے گذشتہ قوموں کے واقعات اور ان کے انجام ہمارے سامنے ہیں قرآن ان کی صحیح عکاسی کرتا ہے اور اس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے ۔انھوں نے مذید کہا کہ امت مسلمہ اپنے عقائد و اعمال درست کرے اﷲ تعالیٰ کی رحمت مقدر بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :