عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس ،لاہور میں متعددکورسزاورتاریخی کانفرنس منعقد کرنے کاا علان

عقیدہ ختم نبوت مسلمان کی پہچان ،حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے‘علماء کا لاہور مرکز ختم نبوت میں اجلاس سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر پیر میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری نذیر احمد ،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عمرحیات،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا محمد قاسم سیوطی،مولانا عبدالمتین قادری،مولانا خالد محمود،مولانا محمد عبداﷲ،قاری نزاکت علی ،محمد حامد بلوچ،عبدالولی ،ملک محمد یونس سمیت کئی علماء کرام اورکارکنان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع لاہور میں متعددختم نبوت کورسزمنعقد کیے جائیں گے،اور تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس 9اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہرمسلمان کی پہچان ہے ۔

تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔

متعلقہ عنوان :