حکومت کو من مانی سے روکنے کیلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ‘صاحبزادہ حامدر ضا کی علماء کے وفد سے گفتگو
پیر 30 نومبر 2015 19:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کو من مانی سے روکنے کیلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے،کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے،وفاقی حکومت نے ملکی و غیر ملکی قرضے لینے میں تمام سابق حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا وزیر القادری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے۔پاک فوج کے جوان اور افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔(جاری ہے)
عالمی طاقتیں پاکستان کو ایک نئی جنگ میں پھینکنا چاہتی ہیں ے جمہوری آمریت فوجی آمریت سے بھی بدتر ہے۔
حکمرانوں کی ہوس زر نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ کے راستے بند نہیں کئے جاسکے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں۔ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہو نی چاہیئے۔قومی خزانے کے چور اور ڈاکوؤں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔نیب پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف کاروائی شروع کرے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروباربن چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.