لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس11.28پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5334.87 پربندہو ا

پیر 30 نومبر 2015 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس11.28پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5334.87 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طورپرمارکیٹ میں 57کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔3کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ40کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل4لاکھ28 ہزار 400حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ87ہزار500حصص ۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ75 ہزارحصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈکے49ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.30 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.32روپے کم ہو گئی۔