ایف آئی اے کی کاروائی ،جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

ملزم سجاد عرف نومی کے قبضے سے پاسپوٹ ،ویزے اور جعلسازی کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری

پیر 30 نومبر 2015 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)صو بائی دارلحکومت میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے پاسپوٹ ،ویزے اور جعلسازی کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ایف آئی اے لاہور کے مطابق ملزم سجاد عرف نومی جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہڑپ کر چکا ہے ۔

ملزم بیرون ملک جانے کا شوق رکھنے والے افراد کو سائنٹفک طریقے تحقیق کر کے ڈھونڈ نکالتا تھا اور انہیں باقاعدہ دیگر لوگوں کو باہر بھجوانے کے ثبوت دکھا کر قائل کرتا تھا ۔اس مقصد کے لئے ملزم سجاد عرف نومی جعلسازی کا شکار ہونے والے مظلوم افراد کو پاسپورٹ اور جعلی ویزے دکھا کر پیسے دینے پر مجبور کر دیتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنا چھپائی کا سسٹم لگایا ہوا تھا جس پر وہ ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ بنانے کا کام کرتا تھا اور اس مقصد کے لئے بیرون ملک روزی کمانے کے لئے جانے والوں سے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے ملزم سجاد عرف نومی کو گرفتارکرلیااور ملزم کے قبضے سے جعلی ویزے ،پاسپورٹ پر لگنے والے جعلی سٹیکرز جبکہ چھپائی کا کام کرنے والی مکمل مشینری بھی برآمدکرلی گئی جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔