وزیر اعظم نواز شریف کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچنے پر پر تپاک خیر مقدم

پیر 30 نومبر 2015 19:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) فرانس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی 21 ویں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے جب وزیراعظم محمد نواز شریف کانفرنس کے مقام پر پہنچے تو فرانس کے صدر فرانسو اولاند اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان کا خیرمقدم کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں 147 سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کررہے ہیں جن میں امریکی صدر براک اوباما ، چینی صدر شی جن پنگ ، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون شامل ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :