پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب بدنظمی کاشکار رہی،ہوائی فائرنگ ،صوبائی قیادت کے خلاف نعرہ بازی

پیر 30 نومبر 2015 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب بدنظمی کاشکار ہوگئی،پی ایس ایف کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کے خلاف نعرہ بازی کی صوبائی صدر کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں پی پی پی کے سابق رکن اسمبلی طہماش خان کی رہائش گارہ پر پی پی پی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی ،تقریب میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی، جبکہ صوبائی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر پی ایس ایف کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ منظورنہیں ،نظریاتی کارکنوں کو نظراندازکیا گیا،انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تین دنوں میں پارٹی نے رابطہ نہیں کیا تو نئی کابینہ بنائیں گے،انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبے میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں پارٹی کے صوبائی صدر سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔۔

متعلقہ عنوان :