شارجہ میں سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 20:35

شارجہ میں سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) شارجہ میں سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان این مورگن جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور محمد رضوان نے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ جبکہ عامر یامین پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرا رکھنے کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔