بھارتی وزراء نے نواز مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات سے سرحد پار امن اور خوشحالی آئے گی،بی جے پی رہنما شتروگھن سنہا

پیر 30 نومبر 2015 20:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے نواز مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے سرحد پار امن اور خوشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ایک نہایت مثبت قدم ہے ۔

مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ اس ملاقات کے سرحد پار امن اور خوشحالی کی صورت میں اچھے نتائج نکلیں ۔بھارت کے دفاعی تجزیہ کار راہول جلالی کا کہنا ہے کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تعین کرے گی۔