سکھر،انکروچمنٹ فورس کی نااہلی،فٹ پاتھ لنڈا بازار بن گئے ، پیدل چلنے والوں کے شدید پریشانی کا سامنا

پیر 30 نومبر 2015 20:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) انکروچمنٹ فورس کی نااہلی،فٹ پاتھ لنڈا بازار بن گئے ، پیدل چلنے والوں کے شدید پریشانی کا سامنا ، ٹریفک جام کے مسائل میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے سردی میں معمولی اضافہ کیا ہوا سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار (امریکن بازار )سجنا شروع ہو گئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ، غریب آباد ، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار قائم کر دئے گئے ہیں جو انتظامیہ اور انٹی انکروچمنٹ فورس کی نااہلی کو منہ بولتا ثبوت ہے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار قائم ہونے کی وجہ سے شہری سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے سکھر کے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی لنڈے بازار کا خاتمہ کیا جائے ۔