اسد اﷲ بھٹو ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی کے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا
پیر 30 نومبر 2015 21:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کی مرکزی شوری ٰ کے فیصلے کے مطابق جماعت کے اندرونی انتخابات کیلئے نائب امیر اسد اﷲ بھٹو ایڈووکیٹ کی نگرانی میں الیکشن کمیشن قائم کردیا گیا ہے اورگزشتہ ماہ ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں اسداﷲ بھٹو کو چیف الیکشن کمشنر منتخب کیا گیاتھا ۔منصورہ میں منعقدہ مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان کی ایک تقریب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسد اﷲ بھٹو سے ان کی نئی ذمہ داریوں کا حلف لیا ۔
شوری ٰ نے انتخابی عذر داریوں اور شکایات کے ازالے کیلئے اسد اﷲ بھٹو ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک الیکشن ٹربیونل بھی تشکیل دیدیا ہے ۔تقریب میں نائب امراء حافظ محمد ادریس ،راشد نسیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،حافظ ساجد انور اور محمد اصغر، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراﷲ مجاہد نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.