16ویں کامن کے سینئر پولیس افسر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نواز وڑائچ ریٹائر ہو گئے

نواز وڑائچ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

پیر 30 نومبر 2015 21:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) 16ویں کامن سے تعلق رکھنے والے سینئر پولیس افسر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نواز وڑائچ 26برس محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ نواز وڑائچ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں الوداعی تقریب منعقد کی۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنزاینڈ انوسٹی گیشن، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، رائے الطاف حسین سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نیشرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ نواز وڑائچ جیسے پولیس افسر صحیح معنوں میں عوام کے خدمت گار تھے اور انتہائی سادگی اور دیانتداری سے انہوں نے پولیس سروس میں اپنی کارکردگی کی ایسی مثالیں چھوڑی ہیں جو آئندہ فورس کے لئے مشعل راہ ثابت ہونگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز وڑائچ نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی بھی کسی عہدے کو حاصل کرنے کے لئے تگ و دو نہیں کی اور ہمیشہ میرٹ کی پالیسی کو بلند رکھا۔ اس موقع پر نواز وڑائچ نے آئی جی پنجاب سے درخواست کی کہ وہ نفری کی صحت سے متعلق معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ جس پر آئی جی پنجاب نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس سلسلے میں فیلڈ افسروں کو ایک پالیسی طے کرنے کے لئے اجلاس منعقد کریں گے اور اس سلسلے میں حکمت عملی طے ہونے کے بعد اگر ضرورت پڑی تو حکومت سے بھی مدد لی جائے گی۔

اس موقع پرڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹI-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی سیکیورٹی، کیپٹن (ر)احمد مبین،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، فاروق مظہر،ڈی آئی جی I.T، شاہد حنیف اور دیگر افسران نے نواز وڑائچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔نواز وڑائچ 01دسمبر 1955ء کوپیدا ہوئے اور ان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ انہوں نے محکمہ پولیس میں 18نومبر 1989ء کو بطور اے ایس پی شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بطور ایس پی اور ایس ایس پی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، لاہور، نارووال اور شیخوپورہ میں اپنی خدمات انجام دیں۔ 2010ء میں انہیں ڈی آئی جی کے عہدے پر پروموشن دی گئی جس کے بعد انہوں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن لاہوراور آرپی او ڈی جی خان کے اہم فرائض ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :