انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے،ُپولیو کے مکمل خاتمہ تک مہم جاری رہے گی، کمشنر کراچی

رہ جانے اور انکار کر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف جلد حاصل کیا جا ئیگا، اجلاس میں فیصلہ

پیر 30 نومبر 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو ،تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور سیکورٹی پر مامور پولیس افسران اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس میں رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا جائزہ لیا گیا جو 23 نومبر سے 28 نومبر تک جاری رہی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم میں 23 ہزار543 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی حد تک پیش رفت ہوئی ہے اور اکثریتی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ جو بچے رہ گئے ہیں ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے موجودہ مہم میں توسیع کی جائے گی اور منگل سے جمعرات تک مہم جاری رہے گی تاکہ جو بچے رہ گئے ہیں انھیں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

بتا یاگیا کہ توسیع شدہ مہم کے دوران 7 ہزار 968 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے اور انکار کر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جا ئے گا۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں کے والدین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کو شش کی جارہی ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے۔ مہم کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ مہم پولیو کے مکمل خاتمہ تک جا ری رہے گی

متعلقہ عنوان :