ایک ارب روپے کی مبینہ نادہندگی میں ملوث حارث سٹیل ملز کے حارث افضل کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

پیر 30 نومبر 2015 21:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایک ارب روپے کی مبینہ نادہندگی میں ملوث حارث سٹیل ملز کے حارث افضل کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے درخواست گزار کو بے بنیاد ریفرنس میں گرفتار کیا ہے جبکہ دبئی میں فروخت کی جانے والی پراپرٹی ملزم نے فروخت نہیں کی لہٰذا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ایک اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے جس میں پینتیس کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے جبکہ ملزم نے پینسٹھ کروڑ روپے کی دبئی میں موجود پراپرٹی کو جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے فروخت کر دیا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کرنا باقی ہے لہٰذا ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :