گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام پریشان حال ہیں ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گیس پریشر کے ساتھ متواتر فراہمی یقینی بنائی جائے ، بیان

پیر 30 نومبر 2015 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام پریشان حال ہیں ، گیس پریشر میں کمی کے زریعے ایک طرف عوام کو سخت احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے تو دوسری جانب اعلی حکام بالخصوص محکمہ گیس کی کارکر دگی نمایا ں ہوئی ہے ، ہر صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بلاناغہ گیس کی پریشر کو کم کیا جاتا ہے جسکے باعث صبح کے وقت طلباء اور دکانداروں کو ناشتہ کئے بغیر اپنی روزگار اور سکولوں کی جانب جا نا پڑتا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سخت سردی کے شروع ہونے کے ساتھ ہی پریشر میں کمی کے باعث عوام کی روز مرہ کی امور کی انجام دہی میں دشواریاں پیش آرہیں ہیں ، جبکہ گیس کی مد میں بھاری بھرکم بلز عوام کیلئے مسلسل بھیجے جاتے ہیں جو عوام کو کسی امتحان سے گذارنے سے کم نہیں بیان میں کہا گیا کہ اعلی حکام محکمہ گیس کو گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک کرے جسطرح محکمہ گیس نے عوام کو سردی میں گیس فراہمی کا وعدہ کیا تھا ، انہیں اپنی وعدوں کی پاسداری کے پابند بنائے باالخصوص شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گیس کی صحیح پریشر کے ساتھ متواتر فراہمی از حد لازمی ہے تاکہ بچوں بزرگوں اور مریض افراد کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ ہو، بیان میں کہا گیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو عوام گیس پریشر میں کمی کے خلاف سخت احتجاج کرے گیں ۔

متعلقہ عنوان :