حج پالیسی بنانے کے لئے حجاج کرام ،پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر ،بینک ،ایئر لائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے سے آنے والے سال کی حج پالیسی مرتب کررہے ہیں اس سلسلے میں ملک کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں مشاورتی حج ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے، کوئٹہ میں مشاورتی حج اجلاس اس سلسلے کی کڑی ہے ، پرائیوٹ حج ٹورآپریٹر ز کی رائے کو اولیت دی جائے گی ، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کارکردگی تسلی بخش ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا اجلاس سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پالیسی بنانے کے لئے ہم حجاج کرام ،پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر ،بینک ،ایئر لائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے سے آنے والے سال کی حج پالیسی مرتب کررہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے ملک کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں مشاورتی حج ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے کوئٹہ میں مشاورتی حج اجلاس اس سلسلے کی کڑی ہے اس سلسلے میں پرائیوٹ حج ٹورآپریٹر ز کی رائے کو اولیت دی جائے گی کیونکہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور وہ حجاج کرام کے حوالے سے تجربہ رکھتے ہیں یہ لوگ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اس سال بھی پچاس فیصد کوٹہ گورنمنٹ جبکہ پچاس فیصد کوٹہ پرائیوٹ حج ٹور آپریٹر ز کو فراہم کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ انوائرنمنٹ کمپنیوں کو کو اس وقت کوٹہ فراہم کیا جائے گا جبکہ سعودی حکومت اضافی کوٹے کا اعلان کریں گے پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کی کارکردگی تسلی بخش ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ ہم حج کی ادائیگی کے فریضے میں پاکستانی حجاج کرام کے معاون ثابت ہوں اس موقع پر ورکشاپ سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز بلوچستان کے صدر اور مرکزی نائب صد ر جمال ترہ کئی نے کہا کہ ہم حکومت کے مشکورہیں کہ وہ ہمیں پچاس فیصد سٹیک ہولڈر سمجھ کر ہمیشہ کی طرح پالیسی بناتے وقت ہمارے تجاویز کو اولیت دیتے ہیں ہم ماضی کی طرح حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر حجاج کرام کی خدمت کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے آخر میں جمال ترہ کئی نے وفاقی وزیر مذہبی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہوئے امید کا اظہار کیا کہ حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گا اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امود سردار محمدیوسف نے حاجی کیمپ میں تین کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت سے ہال کا افتتاح کیا جبکہ حاجی کیمپ اور مسجد کی مرمت کے لئے بھی پینسٹھ لاکھ روپے فراہم کئے۔