الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مقررہ وقت حساس اداروں کی سفارش پر بڑھانے سے مستردکیا

کمیشن دن کے اجالے میں پولنگ کا عمل مکمل کرائے، رات کااندھیرا پھیلنے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے، حساس اداروں کا کمیشن کو مراسلہ

پیر 30 نومبر 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مقررہ وقت حساس اداروں کی سفارش پر بڑھانے سے مستردکیا، کمیشن کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا کہ کمیشن دن کے اجالے میں پولنگ کا عمل مکمل کرائے، رات کااندھیرا پھیلنے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو خفیہ اداروں کی طرف سے مشورہ دیاگیا تھا کہ پولنگ کا وقت سورج ڈھلنے تک رکھا جائے کیونکہ سورج غروب ہونے کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے پولنگ اسٹیشنوں پر دہشت گردی کاخطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ کا وقت 7بجے تک بڑھانے کے حوالے سے غور و خوض کر رہا تھا تاہم خفیہ اداروں کا مراسلہ ملنے کے بعد پولنگ کا وقت صبح کے وقت 8بجے سے7بجے تک اور شام کو 5بجے کی بجائے ساڑھے سات بجے تک بڑھایا گیا۔ بعد ازاں جب پی ٹی آئی اور بعض دیگر جماعتوں کی طرف سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا تو کمیشن نے خفیہ اداروں کے اس مراسلے کے پیش نظر پولنگ کا ٹائم 2گھنٹے بڑھانے کی درخواستیں مسترد کیں۔