نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، آسٹریلیا نے پاکستان سے دوسری پوزیشن چھین لی
پیر 30 نومبر 2015 21:39
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے فاتح آسٹریلیا نے پاکستان کے ہاتھوں کھوئی دوسری پوزیشن بحال کر لی ہے۔ گرین کیپ ٹیم کی تیسری پوزیشن پر تنزلی ہو گئی ہے۔ بھارت سے سیریز ہارنے کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
ہوم سیریز جیت کر بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں نمبر پر دھکیل کر چوتھے پر ترقی کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش بالترتیب چھٹے سے نویں نمبر پر فائز ہیں۔ پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ اور آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ یکساں پوائنٹس لے کر بیٹنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز کی تیسری پوزیشن پر تنزلی ہو گئی ہے۔
کین ولیم سن چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کیویز کیخلاف پانچ سو بانوے رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر سات درجہ کی جمپ لگا کر پانچویں پوزیشن پر فائز ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان دو درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین بدستور نمبر ون ہیں۔ پروٹیز کیخلاف شاندار بولنگ نے بھارت کے ایشون کو دوسری پوزیشن پر ترقی دیدی ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے اور پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.