بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز حکومتی اجازت سے مشروط کر دی

پیر 30 نومبر 2015 21:39

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز حکومتی اجازت سے مشروط ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے لئے تیار ہے، صرف حکومتی اجازت کا انتظار ہے، بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ دیکھنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو پاک بھارت سیریز کی امید دلا دی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہیں۔راجیو شکلا کے مطابق حکومت کو سیریز کھیلنے کی اجازت کیلئے خط لکھا جا چکا، اب جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کی اجازت وزیر خارجہ سشما سوراج دیں گی، سشما سوراج کے بیرون ملک ہونے کے باعث معاملے میں تاخیر ہوئی۔ بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان سے سیریز نہیں کھیل سکتے، وزارت خارجہ کی طرف سے جیسے ہی اجازت ملے گی، سیریز کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :