اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے، افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پُرعزم رہیں، اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 21:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے، افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پُرعزم رہیں، اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں۔

پیر کو یہ بات انھوں نیپیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ملاقات میں تینوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،دہشتگردی کے خلاف جنگ،افغانستان کی صورتحال اور داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پرعزم رہیں،ہماراعزم ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی طرح کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے برطانیہ کی حمایت اور تعاون ہر سطح پرجاری رہے گا۔ افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے تمام فریقین پرعزم ہیں،انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے دونوں رہنماؤں کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔