بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں ،10 دہشت گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 30 نومبر 2015 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی نے سنجاوی اور قلعہ سیف اﷲ کے علاقوں میں کارر وائیاں کی جس میں دس دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خود کار ہتھیار برآمد کیے۔ایف سے نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :